وفاقی حکومت نے بلوچستان کے مسائل حل نہ کئے تواسلام آبا د میں دھرنادینگے،عبدالرحیم زیارتوال، اٹھارویں ترمیم اور آئین کے بغیر ملک کو چلایا جارہا ہے، صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امورکااسمبلی میں اظہارخیال

منگل 21 جنوری 2014 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صو بائی وزیر قانون وپارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اور آئین کے بغیر ملک کو چلایا جارہا ہے جس سے آنے والے وقت میں خطرہ پیدا ہونے کا امکان ہے وفاقی حکومت بلو چستان کے مسائل حل کرنے میں توجہ دیں ورنہ ہم اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات منگل کے روز صو بائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گیس اور بجلی کے متعلق قرارداد پر اظہارخیال کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس ملک اور صو بے کیلئے ہماری بزرگوں نے قربانی دی اور جمہوریت بحال ہو چکی ہے لیکن وفاقی حکومت ماضی کی طرح ایک بار پھر بلو چستان کی مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری بزرگوں نے جمہوریت اور ملک کے بہتری کیلئے آواز بلند کی تو انہیں غدار قراردیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہے کہ اس ملک میں کوئی غدار تھا اور نہ ہی ہم عوامی نمائندے ہے اور عوامی مفادات کیلئے ہر وقت ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلو چستان کی قیادت میں بلو چستان حکومت کی وزراء نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور بلو چستان میں بجلی کے متعلق آگاہ کیا اور اس سے مطالبہ کیا کہ لورالائی اور خضدار کے راستے بجلی فراہم کیا جائے اس موقع پروزیراعظم نے وعدہ کیا اور کہا تھا کہ دسمبر تک بجلی بحال کریں گے لیکن آج تک اس پر عملدرآمد ہوا اور نہ ہی کوئی پیشرفت ہوئی انہوں نے کہا کہ آج بلو چستان کے تمام ایوان اس بات پر متفق ہے کہ ہم ایک آزاد قوم اور آزاد حیثیت سے زندگی گزاررہی ہیں وفاقی حکومت ماضی کی غلطیاں نہ کریں کیونکہ ماضی میں ہماری غلطیوں کے باعث آدھا ملک سے الگ ہو چکا تھا آگر آج بھی اپنی غلطیوں کو دھرانے کی کوشش کی تو مزید نقصانات اٹھانے پڑیں گیں انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم سے مکمل مطمئن نہیں کیونکہ این ایف سی ایوارڈ میں بلو چستان کو جتنا فنڈز مہیا کیا گیا وہ لاہور کے میونسپلٹی فنڈز سے بھی کم ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے کچھ مسائل ضرورکم ہوئے لیکن آج بھی وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد اور آئین کے بغیر ملک چلایا جارہا ہے جس سے آنے والے وقت میں ملک مخلتف خطرات سے دوچار ہو نگے انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ وفاقی حکومت بلو چستان کے مسائل پر توجہ دیں ورنہ ہم اسلام آباد جا کر بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا بلو چستان کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردارادا کریں۔