پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سست روی کا شکار،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مالی مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، امریکہ کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں،تسنیم اسلم

منگل 21 جنوری 2014 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مالی مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، تاہم اس معاملے پر امریکہ کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں، انھوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے امداد کی یقین دہانی کروائی تھی، مگر ایران پرعائد معاشی پابندیوں کی وجہ سے منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے ذریعے پاکستان، ایران سے یومیہ دو کروڑ دس لاکھ کیوبک فیٹ قدرتی گیس حاصل کرسکے گا، جس سے پاکستان میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :