آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کے مستقبل کی رپورٹ جاری کر دی

منگل 21 جنوری 2014 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کے مستقبل کی رپورٹ جاری کردی،پاکستان، افغانستان اور مشرق وسطی میں اقتصادی ترقی تین اعشاریہ تین فیصد رہے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ ترقی ابتدائی اندازے سے اعشاریہ تین فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

دو ہزار پندرہ میں اقتصادی ترقی چار اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگی۔ دو ہزار پندرہ میں معاشی ترقی گزشتہ اندازے سے اعشاریہ سات فیصد زائد ہوگی۔ ترقی یافتہ ممالک میں اقتصادی ترقی کی شرح بڑھے گی۔ امریکہ کی معاشی ترقی بھی اندازے سے زیادہ رہے گی۔ چین سات اعشاریہ تین فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :