آصف علی زرداری سے منظور حسین وسان کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ ..
تازہ ترین : 1

آصف علی زرداری سے منظور حسین وسان کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے منگل کو بلاول ہاوٴس میں سندھ کے وزیر جیل خانہ جات و اینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر منظور حسین وسان نے آصف علی زرداری کو سندھ کی جیلوں کے حوالے سے سیکورٹی امور سے آگاہ کیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/01/2014 - 21:14:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں