ہری پور ضمنی الیکشن ، انتخابی مہم منگل اوربدھ کی درمیانی شب ختم ہوگی،ایک لا کھ چون ہزار سے زائد افراداپنا حق رائے دہی استعما ل کریں گے، 7 اُمیدوار وں کے مابین مقابلہ ہوگا

منگل 21 جنوری 2014 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی خالی ہونیوالی نشست پی کے 50ہری پور II پر 23جنوری 2014 کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم منگل اوربدھ کی درمیانی شب ختم ہوگی۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کار روائی کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔تاہم پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو 5بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ الیکشن میں استعمال ہونیوالا ضروری انتخابی موادپہلے ہی ریٹرننگ آفیسر کو پہنچایا گیا ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر بروز بدھ بیلٹ پیپرز سمیت تمام ضروری مواد پرئذائڈنگ آفیسر ز کے حوالہ کرکے انہیں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کردیں گے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ایک لاکھ چون ہزار سے زائد افراداپنا حق رائے دہی استعما ل کریں گے ۔ اس حلقہ میں کل 116پولنگ اسٹیشن اور 288پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے حوالہ سے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کے لئے 116پرئذائڈنگ آفیسرز، 288اسسٹنٹ پرئذائڈنگ آفیسرز اور 288پولنگ آفیسرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولنگ اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے۔

کہ وہ پولنگ کے دن غیر جانبدار رہیں۔اور اپنی ذمہ داریوں کو قومی فرض سمجھ کر انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنائیں۔ تمام پرئذائڈنگ آفیسرز کو پولنگ کے دن مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سونوخان بلوچ نے ووٹرز سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں۔ اس ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 7اُمیدواروں کے مابین مقابلہ ہورہا ہے۔جن میں محمد طاہر قریشی(پی پی پی پی)، مسماة ارم فاطمہ(اے این پی)، اکبر ایوب خان(پی ٹی آئی)، محمد اسد ( پی ایم ایل (ن)) ، اور آزاد اُمیدوار محمد شہریار خان، محمد شکیل اور بابر نواز خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :