قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے متحد ہے، وزیراعظم

منگل 21 جنوری 2014 19:07

قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے متحد ہے، وزیراعظم

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے متحد ہے ، حملے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے. وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بنوں اور آر اے بازار راولپنڈی میں دہشگردی کے حالیہ حملوں کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور قوم کو پاک فوج پر فخر ہے جن لوگوں نے آج قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے قربانیاں دی ہیں وہ قوم کے محسن ہیں۔

متعلقہ عنوان :