پاکستان انڈر19نے افعانستان انڈر19کرکٹ ٹیم کو8وکٹوں سے شکست دیدی ،امام الحق نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے91گیندوں پر106رنزناٹ آوٴٹ بنائے ،مین آف دی میچ کا اعزاز کیا
منگل 21 جنوری 2014 19:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان انڈر19نے افعانستان انڈر19کرکٹ ٹیم کوپہلے45اوورزکے میچ میں8وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریزمیں0-1سے برتری حاصل کر لی ۔پاکستان کے امام الحق نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے91گیندوں پر106رنزناٹ آوٴٹ بناکرجیت میں اہم کرداراداکیااورمین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔
(جاری ہے)
منگل کے روزقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے 45 اوورز میچ میں افغانستان انڈر 19 کے کپتان ناصر احمدزئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 45اووروں میں 180 رنز بناکراسکے تمام کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے حشمت اللہ 58 ، عثمان غنی 39 ، مسلم موسٰی 21 ، محمد مجتبٰی 15 اور ناصر احمدزئی 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان انڈر 19 کی جانب سے کامران غلام نے 4، گوہر ظفر نے3اورضیاء الحق نے ایک کھلاڑی کوآوٴٹ کیا۔ بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے میں قومی انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف امام الحق اور سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 30.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ امام الحق نے2 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے91گیندوں 106 رنز بنائے اورسعود شکیل 53رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔سمیع اسلم11اورحسن رضا4رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.