کراچی، لانڈھی میں اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، مولانا زرین محمد محفوظ رہے

منگل 21 جنوری 2014 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنماپر قاتلانہ حملہ تاہم وہ محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق لانڈھی میں اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما مولانا زرین محمد کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم مولانا زرین حملے میں محفوظ رہے ۔ترجمان اہلسنت والجماعت نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8ماہ کے دوران 70سے زائد اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کو شہید کردیا گیا ہے اس کے باوجود علماء اہلسنت کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ۔انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :