کراچی ،لیاقت آباد سے 10افراد کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز گرفتار ،ملزمان سابق یوسی ناظم سمیت کئی افراد کے قتل ،اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ایس ایس پی سینٹرل

منگل 21 جنوری 2014 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) لیاقت آباد پولیس نے 10سے زائد افراد کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران سابق یوسی ناظم سمیت کئی افراد کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز کو مختلف اقسام کے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سابق یوسی ناظم سمیت کئی افراد کے قتل ،اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان نے ابتدائی تحقیقات کے دوران 10افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان کا تعلق سنی تحریک سے بتایا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے گزشتہ 4ماہ سے کراچی میں ٹارگٹیٹڈ آپریشن جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود شہر میں اب بھی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور گزشتہ 4دن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں سمیت 30سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :