پولیو ٹیموں پر حملے کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک ..
تازہ ترین : 1

پولیو ٹیموں پر حملے کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی، کراچی، مانسہرہ اور پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں میں 2خواتین رضاکاروں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء)انسداد پولیو کی ٹیموں پر حملوں کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی ہے۔ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے کراچی، مانسہرہ اور بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں پر حملوں کے خلاف ملک میں جاری انسداد پولیو مہم کو روکنے کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث ملک میں 5 سال سے کم عمر کے لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، چیرپرسن سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث روکی گئی ہے، جب تک حکومت کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کئے جائیں گے مہم شروع نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ منگل کوکراچی، مانسہرہ اور پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں 2 خواتین رضاکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2014 - 18:57:08

اپنی رائے کا اظہار کریں