سندھ ہائی کورٹ، ایس ایچ اور پیر آباد اور دیگر اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری

منگل 21 جنوری 2014 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایچ اور پیر آباد اور دیگر اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی ٹاوٴن پیر آباد کی رہائشی خاتون عاقل رعنا نے درخواست دائر کی تھی کہ ستمبر 2013 میں ان کے بیٹے حیدر علی اور اس کے دوست بابر علی کو پولیس موبائل 762 نے اٹھایا تھا لیکن بابر کو دو دن بعد رہا کردیا گیا لیکن ان کا بیٹا تاحال لاپتہ ہے جس کو بازیاب کرایا جائے اس درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے 23دسمبر2013 کو احکامات جاری کیے تھے کہ اس کا مقدمہ متعلقہ ایس ایچ کے خلاف درج کیا جائے تاہم مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالت نے ایس پی اورنگی ٹاوٴن چوہدری اسد کو طلب کرلیا جہاں عدالت میں قرآن پر ہاتھہ رکھ کر ایس پی چوہدری اسد نے بیان دیا کہ وہ شام تک ایس ایچ او پیر آباد اس کے پرائیوٹ گارڈ طاہر،ایس آئی محبوب کلوڑو،اور کانسٹیبل سلطان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے اور ایف آئی آر میں ان کا نام بھی درج ہوگا اور اس تمام کارروائی کی رپورٹ 27 جنوری تک عدالت میں جمع کرادی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :