Live Updates

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف بچیوں پر ہونے والے ظلم کی داستان سن کر آبدیدہ ہوگئے

منگل 21 جنوری 2014 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے فیصل ٹاؤن اور ڈیفنس میں تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والی بچیوں عذرا بتول اور فضہ بتول کے ورثاء نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران عذرا بتول اور فضہ بتول کے والدین نے اپنی بیٹیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی داستان سنائی توماحول افسردہ ہوگیا،ماوٴں کی آہیں سن کر وزیراعلیٰ کی آنکھیں بھی پر نم ہوگئیں اور انہوں نے کہا کہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ غریب انصاف کیلئے مارا مارا پھرے اور امیر کی چوکھٹ پر انصاف خود سلام کرے۔

دونوں بچیوں کے والدین افسوسناک واقعات بیان کرتے ہوئے زاروقطاررو پڑے جس پر وزیراعلیٰ اپنی نشست سے اٹھ کر ان کے پاس گئے اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزموں سے کوئی رو رعایت نہیں ہوگی اور آپ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ مظلوم خاندانوں نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :