وزارت داخلہ نے کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی مزید بہتر بنانے کیلئے موخر کرنے کے حوالے سے خبروں کو تردید کردی ، وزیر داخلہ نے بنوں جانا تھا اس وجہ سے فیصلہ کیاگیا قومی سلامتی پالیسی کا معاملہ پرآئندہ اجلاس میں غور کیاجائیگا ، ترجمان

منگل 21 جنوری 2014 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی مزید بہتر بنانے کیلئے موخر کرنے کے حوالے سے خبروں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے بنوں جانا تھا اس وجہ سے فیصلہ کیاگیا قومی سلامتی پالیسی کا معاملہ پرآئندہ اجلاس میں غور کیاجائیگا ، میڈیا حکومت کی کسی غلطی پر تنقید کر سکتا ہے تاہم کابینہ کے اجلاس سے متعلق غلط خبریں جاری کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ خبر قطعی بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ نے بنوں جانا تھا اور کابینہ کے ایجنڈے پر بہت سے معاملات تھے اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر کابینہ کے آئندہ اجلاس میں غور کیا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے پالیسی میں کسی خامی سے متعلق قطعاً کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ میڈیا حکومت کی کسی غلطی پر تنقید کر سکتا ہے لیکن کابینہ کے اجلاس سے متعلق غلط خبریں جاری کرنا انتہائی افسوسناک ہے

متعلقہ عنوان :