پنجاب کے تمام ای ٹی اوز سے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ہونیوالی ریکوری اور نادہندگان کی تفصیلی رپورٹ طلب

منگل 21 جنوری 2014 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ٹی اوز سے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ہونیوالی ریکوری اور نا دہندگان بارے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیکس کی وصولی کے لئے مقرر کئے گئے اہداف پورے نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر تمام اضلاع کے ای ٹی اوز سے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ہونیوالی ریکوری اور خصوصاً نادہندگا بارے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔ رپورٹس کی وصولی کے بعد ای ٹی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ نا دہندگان کیخلاف کارروائی کے حوالے سے بھی سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :