حکومت نے فرقہ وارانہ کارروائیوں کی روک تھام کیلئے پالیسی مرتب کر لی ،متحدہ علماء بورڈ کو دوبارہ فعال کیا جائیگا، رانا ثنا اللہ ،عمران خان نہ تو خود مذاکرات میں پہل کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو کرنے دے رہے ہیں،منفی سیاست کر رہے ہیں،بلدیاتی انتخابات بارے گیند اب عدلیہ ،الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے ،مرضی ہے حکومت کی طرف اچھال دیں یا گم کر دیں، وزیر بلدیات پنجاب
منگل 21 جنوری 2014 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فرقہ وارانہ کارروائیوں کی روک تھام کیلئے پالیسی مرتب کر لی ہے ،فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے متحدہ علماء بورڈ کو دوبارہ فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قوتوں کی نشاندہی ہو گئی اور اس میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں،عمران خان نہ تو خود مذاکرات میں پہل کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو مذاکرات کرنے دے رہے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گیند اب عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے ،ان کی مرضی ہے، گیند حکومت کی طرف اچھال دیں یا گم کر دیں ۔
لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرقہ واریت روکنے کے لئے متحدہ علما بورڈ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت علما ء پر اپنا کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرے گی بلکہ جید علما سے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم جو علماء کرام اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب بنیں گے انکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آچکی ہے، جوڈیشل انکوئری کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد جلد عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی۔ سانحہ راولپنڈی میں 71 لوگوں کے خلاف چالان پیش کیا جا چکا ہے اور ان تمام افراد سے تفتیش کی گئی۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ،طالبان کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ مکمل قومی اتفاق رائے سے کیا گیا۔اے پی سی کے فیصلوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان موجود تھے لیکن انہوں نے وہاں کوئی بات نہیں کی، عمران خان نہ تو خود مذاکرات میں پہل کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو مذاکرات کرنے دے رہے ہیں، وہ آپریشن کے بھی مخالف ہیں۔ عمران خان شروع سے ہی منفی سیاست کر رہے ہیں، وہ مذاکرات کے حوالے سے عوام میں ابہام اور افرا تفری پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کیساتھ ہر وہ کارروائی کی جارہی ہے جو دہشتگردی روکنے میں مدد دے ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قوتوں کی نشاندہی ہو گئی، غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہتھکنڈے کسی طور قوم کو کمزور نہیں کر سکیں گے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ گیند اب عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے ،ان کی مرضی ہے، گیند حکومت کی طرف اچھال دیں یا گم کر دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.