وفاقی حکومت کا ایک بار پھر سونے کی درآمد پر ایک ماہ کی پابندی لگانے کا فیصلہ،سونے کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے کیا گیا،جولائی تا دسمبر 2013ء تک 16کروڑ ڈالر مالیت کا 3 ہزار 936 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا ،پاکستان ادارہ شماریات،پاکستان درآمد ہونیوالا سونا بھارت سمگل ہو رہا تھا، پڑوسی ملک سونے پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کررکھی ہے،وفاقی وزیر خزانہ

منگل 21 جنوری 2014 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سونے کی درآمد پر ایک ماہ کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سونے کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ سونے کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں سونے کے درآمدی حجم میں 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر 2013ء تک سولہ کروڑ ڈالر مالیت کا 3 ہزار 936 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ سال 2012ء کے اسی عرصے میں 2 ہزار 42 کلو گرام سونا امپورٹ کیا گیا، سونے کی درآمد بڑھنے سے ڈالر کی طلب میں اضافہ جبکہ روپیہ کمزور ہوگیا جس کی وجہ سے حکومت کو دوسری بار مجبوراً اس پر پابندی لگانی پڑی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں درآمد ہونیوالا سونا بھارت سمگل ہو رہا تھا، پڑوسی ملک سونے پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :