کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان،سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اوراستورمیں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا

منگل 21 جنوری 2014 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کو ئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن سمیت کشمیر ، گلگت بلتستان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اوراستورمیں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔