شہدادکوٹ ، موم بتی سے گھر میں آتشزدگی سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ، دو افراد زخمی ..
تازہ ترین : 1

شہدادکوٹ ، موم بتی سے گھر میں آتشزدگی سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ، دو افراد زخمی

شہدادکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) شہدادکوٹ کے گاؤں صابر میں موم بتی سے گھر میں آتشزدگی سے چار بچے جھلس کر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے شہداد کوٹ کے نواحی گاؤں صابر میں چھونپڑی میں موم بتی سے آگ گئی آگ لگنے کے نتیجے میں چار بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ان کے والدین زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی کے بعد علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2014 - 14:52:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں