طالبان کے خلاف متحدہونے کا وقت آگیا،بلاول بھٹو زرداری

منگل 21 جنوری 2014 14:39

طالبان کے خلاف متحدہونے کا وقت آگیا،بلاول بھٹو زرداری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے نئی نسل کے خلاف دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر قوم کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،یہ لوگ پولیو ورکرز کو نشانہ بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان حملوں کو نئی نسل کے خلاف دہشت گردی قرار دیا۔ سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغامات میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا ہے،قوم کے پاس طالبان کو ختم کرنے کے علاوہ کیا آپشن ہے، پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کو ختم کردیں تو نہ صرف ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،بلکہ دہشت گردی اور ڈرون حملے بھی بند ہوجائیں گے۔