کراچی،فائرنگ سے دو پولیو ورکر خواتین سمیت چار افراد جاں بحق،9گرفتار ۔ اپ‌ ڈیٹ

منگل 21 جنوری 2014 13:44

کراچی،فائرنگ سے دو پولیو ورکر خواتین سمیت چار افراد جاں بحق،9گرفتار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو خواتین پولیو ورکر سمیت تین اہلکار جاں بحق ہو گئے،ایک شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں دو موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیو خواتین ورکر موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لسبیلہ پل کے نیچے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے مقتول کو اعظم بلوچ کے نام سے شناخت کیا ہے جسے اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔اورنگی ٹاون قصبہ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب رینجرز نے منگھوپیر کنواری کالونی میں ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو گرفتار کر لیا۔آپریشن کے دوران اغواء کئے گئے قمر محمود نامی شخص کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ملزمان سے اسلحہ برآمد بھی ہوا ہے۔لیاری میں پولیس نے مقابلے کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والے دونوں جان محمد عرف جانو اور جاوید عرف کرنٹ اغواء برائے تاوان،قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :