نیپال ،مطالبات کے حق میں ملک بھر کے ڈاکٹروں کی ہڑتال،دومریض دم توڑگئے، طبی معاملات میں حکومت کی عدم مداخلت اور ٹریننگ کے نظام میں اصلاحات منسوخ کیاجائے،ڈاکٹروں کا مطالبہ

منگل 21 جنوری 2014 13:22

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء)ملک بھر کے ہزاروں نیپالی ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق ہڑتال کی جس سے ملک کے دارلحکومت کھٹمنڈومیں دومریض دم توڑ گئے ،جس کے بعد لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی تربیت کے نظام میں اصلاحات کے خلاف ہزاروں ڈاکٹروں نے اپنے پیشہ وارانہ امور سے قطع تعلق ہوکر ہڑتال کی اوراسپتالوں کی اوپی ڈی کو بندکردیدیاگیا،جس کے باعث دسیوں ہزار بیمار، طبی سہولیات سے محروم ہوگئے جبکہ دومریض ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئے ،ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک کہ ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

ہڑتالی ڈاکٹرز، طبی معاملات میں حکومت کی عدم مداخلت اور طبی ٹریننگ کے نظام میں اصلاحات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔