کراچی یونائیٹڈ اسکول چمپئن شپ ‘بے ویو نے جوبلی کو ہرادیا،سینٹ پیٹرک نے آغا خان کو زیر کرلیا‘ جنریشن اور بیکن ہاوٴس برابر
منگل 21 جنوری 2014 13:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) 9ویں ایچ بی ایل کراچی یونائیٹڈ اسکول چمپئن میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ کے پی ٹی گراوٴنڈ کھاردار پر گروپ ’سی‘ میں بے ویو کالج نے شاندار کارکردگی دکھائی اور نسبتاً کمزور حریف بیکن ہاوٴس جوبلی کو 10-0کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان احمدجاوید خانانی اور میزین حق کی شاندار ہیٹ ٹرک، احمد حامد، طحہ گروارا، علی حنیف اورعلیم حسین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
گروپ ’بی‘ میں سینٹ پیٹرک نے آغا خان اسکول گارڈن کو 2-0سے مات دی۔(جاری ہے)
حمدون اوربروس نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ اسی گروپ میں فاوٴنڈیشن پبلک اسکول اور سینٹ مائیکل کے مابین 0-0سے برابر رہا۔گروپ ’اے‘ میں بیکن ہاوٴس پی سی ایچ ایس اور جنریشنز اسکول کی ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک دوسرے کو زیر کرنے میں ناکام رہے اور 1-1کی برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئے۔ جنریشنز اسکول کے سروش نے اپنی ٹیم کو پہلے برتری دلائی جسے 10منٹ بعد حسن قاضی نے برابری میں تبدیل کردیا۔فاتح ٹیموں کو 3,3پوائنٹس اپنے کھاتے میں جمع کرانے کا موقع ملا۔۔ریفریز حبیب الله، محمد انور، دوست محمد، داد رحمن، عبدالمالک، سلیم حسین اور سلیم فیض جبکہ میچ کمشنر خالد مجید تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.