چین ،سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرراشد خان کو عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق میرا دل 30فیصد کام کررہا ہے ، موجودہ حالت میں پاکستان کیلئے سفر نہیں کرسکتا ، راشد خان ،پاکستانی سفارتخانے کا رابطہ ،راشد خان آبدیدہ ہوگئے ، اپنے دوستوں اور پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل

منگل 21 جنوری 2014 13:11

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) چین کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرراشد خان کو عارضہ قلب کے باعث شنگھائی کے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ۔شنگھائی سے ٹیلی فون پر راشد خان نے بتایاکہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کا دل 30فیصد کام کررہا ہے اور موجودہ حالت میں وہ پاکستان کے لئے سفر نہیں کرسکتے۔

پاکستان کیلئے چار ٹیسٹ اور29ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے والے راشد خان طویل عرصے پی آئی اے کے کوچ رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے بخار کے بعداچانک دل میں تکلیف ہوئی۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔راشد خان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میری خدمات ایشین کرکٹ کونسل کو دی تھیں۔حیران کن طور پر ان کا ہیلتھ انشورنس نہیں تاہم فوری طور پر چین کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان کے علاج معالجے کا انتظام کیا بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی ان سے رابطہ کیا ہے۔راشد خان بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے اپنے دوستوں اور پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :