سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح میں اہم کر دار ادا کر نے و الے اظہر علی کا جیت پر خوشی کا اظہار ، والدین اور پاکستانی قوم کی دعائیں رنگ لائی ہیں ، جیت ہمیشہ یاد رہے گی ، میڈیا سے گفتگو

منگل 21 جنوری 2014 13:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح میں اہم کر دار ادا کر نے و الے اظہر علی نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اور پاکستانی قوم کی دعائیں رنگ لائی ہیں ، جیت ہمیشہ یاد رہے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ اتنا بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا ہمارے لئے بہت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین اور عوام بہت دعائیں کرتے ہیں اور ان کی دعارنگ لائی۔ اظہر علی نے کہا کہ سنچری کیریئر کی سب سے اہم اننگز ہے۔

متعلقہ عنوان :