بنوں دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، آرمی چیف

منگل 21 جنوری 2014 12:09

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بم حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اتوار کے روز کینٹ کے علاقے میں بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ انتظامیہ کو دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا بھی دورہ کرکے آر اے بازار میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی تھی۔واضح رہے کہ اتوار کے روز بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 27 اہلکار جاں بحق اور شہریوں سمیت 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :