کرم ایجنسی اورہنگو میں دہشت گردوں کی کارروائی، 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
تازہ ترین : 1

کرم ایجنسی اورہنگو میں دہشت گردوں کی کارروائی، 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

کرم ایجنسی/ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء)مختلف قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی مسلح کارروائیوں میں 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ،خیبر ایجنسی میں فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ کرم ایجنسی میں وسطی کرم کے علاقہ کنڈاو تالاب میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔مسلح حملہ آور چیک پوسٹ کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ ہنگو میں علاقہ توراوڑی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک لیویز اہلکارجاں بحق ہوگیا ہے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقہ تور درہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2014 - 11:38:37

اپنی رائے کا اظہار کریں