کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ،3 پولیو ورکرز جاں بحق ، جاںبحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل
منگل 21 جنوری 2014 11:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین ورکر سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد اے ایریا میں انسداد پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ پہلے سے گھات لگائے 2 نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ، ایک شخص سمیت 2 خواتین پولیو ورکر شدید زخمی ہو گئی، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں خواتین پولیو ورکر اور ایک شجص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، پولیو ٹیم کے ساتھ پولیس کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ملزمان حملے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پولیو مہم شروع ہوئی تھی تاہم پشاور میں پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.