میرعلی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فورسز کے فضائی حملے ،23ہلاک

منگل 21 جنوری 2014 11:38

میر علی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 23افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق میر علی کے مختلف علاقوں پر پیر اور منگل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔

(جاری ہے)

کارروائی میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بنوں دھماکے کے بعد علاقے میں شدت پسندوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز سے میرعلی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :