حکومت نے نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اور نیشنل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 20 جنوری 2014 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) حکومت نے نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اور نیشنل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی کا کہنا ہے کہ نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اور نیشنل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا شکارہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تحلیل کرنے کی وجہ درآمد شدہ یوریا میں کرپشن کی جارہی ہے۔ اس لیے انھیں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،انھوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے یوریا درآمد کر کے مینوفیکچررز کو دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے پہلے بھی کئی افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے، لیکن سابق وزیر کے جاتے ہی کرپشن پھر سے شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔