پی سی بی نے آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کیلئے15رکنی اسکواڈاورٹیم مینجمنٹ کااعلان کردیا

پیر 20 جنوری 2014 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے یکم مارچ2014ء سے متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کے لئے15رکنی اسکواڈاورٹیم مینجمنٹ کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سمیع اسلم(کپتان)،عمران الحق،کامران گھمن،حسن رضا،سعودشکیل،عمران رفیق،امیرحمزہ،ضیاء الحق،عرفان اللہ،محمدآفتاب،سلمان سعید،ظفرگوہر،کرامت علی،شفیع اللہ بخش اورمحمدعمیرشامل ہیں۔جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں علی ضیاء (ٹیم منیجر )،اعظم خان(کوچ)،یاسرملک(ٹرینر)لیاقت علی(فیزیوتھراپسٹ)،اوراحسن احسان (اینالسٹ )شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :