کراچی :منگھوپیر میں رینجرزکی گاڑی پر دستی بم حملہ ،3افراد زخمی

پیر 20 جنوری 2014 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2014ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس چیف شاہد حیات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر کی میانوالی کالونی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی ادارے دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :