دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پچا س ہزار پاکستانیوں کی شہادت کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے ،مشاہد اللہ خان ،مشرف دور میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہوتی تو آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہو تا ، صحافیوں سے گفتگو

پیر 20 جنوری 2014 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزر پاکستانیوں کی شہادت کا ذمہ دار آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ہے مشرف دور میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہوتی تو آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا ۔ پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آمر پرویز مشرف کے دور آمریت میں دہشت گردی کیخلاف کارروائی کی گئی ہوتی تو آج پاکستان میں دہشت گردی نہ ہوتی اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہماری آٹھ ماہ کی حکومت کی کارکردگی سابق حکومتوں سے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی لانے کا ذمہ دار ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف ہے جس نے اپنے اقتدار کے طول کیلئے امریکہ کی جنگ کو پاکستان میں شروع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2001ء سے اب تک پچاس ہزار سے زائد پاکستانی شہری و سرکاری اہلکار کی شہادت کی ذمہ داری پرویز مشرف کی ناقص اور بزدلانہ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے آمر کے خلاف مقدمات قائم کئے ہیں اور عدالت کے کٹہرے تک لے آئے ہیں یہی کام اگر سابق حکومت نے کیا ہوتا توآج تک انصاف ہو چکا ہوتا ۔ انہوں نے کہا آج پیپلزپارٹی سمیت دیگر پرویز مشرف کی ہمدرد جماعتیں آمر کی رہائی کیلئے ایکدوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں تاہم مسلم لیگ (ن )کی حکومت آمر کیخلاف ہر صورت قانونی کارروائی کریگی ۔

متعلقہ عنوان :