سینٹ اجلاس ، بنوں ، راولپنڈی اور کراچی میں میڈیا ٹیم پر حملہ ، شہداء کیلئے فاتحہ ..
تازہ ترین : 1

سینٹ اجلاس ، بنوں ، راولپنڈی اور کراچی میں میڈیا ٹیم پر حملہ ، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سینٹ میں بنوں ، راولپنڈی اور کراچی میں نجی ٹی وی کی وین پر دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ پیر کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئر مین سینیٹر صابر بلوچ کی زیر صدارت ہو ا اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ راولپنڈی، بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں، برہان الدین کے انتقال اور کراچی میں نجی ٹی وی(ایکسپریس نیوز)کے کارکنوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے جس پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے دعا کرائی۔

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 21:21:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں