سینٹ میں صحافیوں کانجی ٹی وی کی ٹیم پر حملے کے خلاف ایوان سے علامتی واک آؤٹ،قومی سلامتی پالیسی کی حتمی منظوری رواں ہفتہ کابینہ اجلاس میں دی جائیگی ،وزیر پارلیمانی امورآفتاب شیخ ،حکومت صحافیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریگی ، صحافیوں سے گفتگو
پیر 20 جنوری 2014 21:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور آفتاب شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو صحافیوں پر دہشتگرد حملو ں پر تشویش ہے ،وفاقی کابینہ اجلاس میں تین گھنٹے مجوزہ قومی سلامتی پالیسی پر بحث ہوئی رواں ہفتہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی پالیسی کی منظوری دی جائیگی ، حکومت صحافیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریگی ۔
پیر کو سینٹ میں صحافیوں نے کراچی میں نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملے کے خلاف ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا نکتہ اعتراض پر سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات پر سب کو افسوس ہے، کراچی میں چینل کے کارکنوں پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن ایکسپریس چینل کے کارکنوں پر حملے کے خلاف اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے علامتی واک آؤٹ کرتی ہے اس کے ساتھ اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے تاہم صحافیوں کے پریس گیلری سے واک آؤٹ کے بعد وفاقی وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ ، وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اے این پی کے سینیٹر زاہد خان صحافیوں کو منانے پریس لاؤنج میں آئے اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے معاملہ سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.