خضدار،چاکرخان روڈ پرمسلح افرادکی لیویز کی گاڑی پرفائرنگ،ایک اہلکارشہید

پیر 20 جنوری 2014 21:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء)ضلع خضدار میں چاکر خان روڈ پر نامعلوم افراد کی لیویز کے نائب تحصیلدار کی گاڑی پر فائرنگ ایک لیویز اہلکارشہید، دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی رات کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خضدار شہر چاکر خان روڈ پر نائب تحصیلدار خدا بخش ساجدی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے لیویز کا ایک اہلکار عبدالستار ولد عبداللہ شہید ہوگیا جبکہ نذیر ساجدی اور خدا بخش ساجدی زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شہید اور زخمیوں کو فوری طورپر خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔