پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں مولانا عالم الموسوی کو قتل کردیا گیا
تازہ ترین : 1

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں مولانا عالم الموسوی کو قتل کردیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء)پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں مولانا عالم الموسوی کو قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مولانا عالم الموسوی محلہ خداداد سے نماز مغرب کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے کے ڈھکی نعل بندی پر تا ک لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ مولانا عالم الموسوی کو سر میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔

فائرنگ کے بعد فوری طور پر انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ رستے ہی میں دم توڑ چکے تھے ۔ عالم دین مولانا عالم الموسوی امام بارگاہ مولانا صفدر حسین الموسوی المشہدی کے متولی اور شہید مولانا عارف حسین الحسینی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے ۔ امامیہ رابطہ کونسل ، امامیہ جرگہ ، شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مولانا عالم الموسوی پر فائرنگ کے واقع کی مذمت کی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 20:47:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں