لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25انڈیکس12.20پوائینٹس ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25انڈیکس12.20پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5212.93 پربندہوا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس12.20پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5212.93 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر136کمپنیوں کا کاروبارہوا۔41کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ81کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل39لاکھ72 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ11 لاکھ64ہزار حصص۔دیوان سلمان فائبر لمیٹڈکے8 لاکھ89 ہزار حِصص ۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ12 ہزار 500حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت 11.24روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.79 روپے کم ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 20:42:52

اپنی رائے کا اظہار کریں