شارجہ میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی،تیسرے ٹیسٹ میں سری لنکاکو5وکٹوں سے شکست،سیریزایک ایک سے برابر،302رنزکاہدف57.3اوورمیں حاصل کرکے ناممکن کوممکن بنادیا،اظہرعلی کی سنچری،مصباح الحق کی68رنزکی ناقابل شکست اننگز،لنکن باؤلرزشاہینوں کے آگے بے بس دکھائی دیئے،اظہرعلی کومین آف دی میچ اورمیتھیوز کو سیریزکابہترین کھلاڑی قراردیاگیا

پیر 20 جنوری 2014 20:42

شارجہ میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی،تیسرے ٹیسٹ میں سری لنکاکو5وکٹوں ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پاکستان نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سری لنکا کوتیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیکرسیریزایک ایک سے برابرکردی،302رنزکاہدف 57.3اوورزمیں حاصل کرلیا،اظہرعلی کی شاندارسنچری اورمصبا ح الحق کی68رنزکی جارحانہ اننگزنے جیت میں اہم کردار اداکیا،سرفرازکی48رنزکی برق رفتاراننگز،لنکن باؤلرزشاہینوں کے آگے بے بس دکھائی دیئے،اظہرعلی کومین آف دی میچ اورمیتھیوز کومین آ ف دی سیریزقراردیاگیا۔

پانچویں اورآخری روز سری لنکانے133رنزپانچ کھلاڑی آؤٹ پراننگزدوبارہ شروع تو186رنزپرمیتھیوزکوطلحہ نے پویلین بھیج دیا اس کے بعدکوئی بھی لنکن کھلاڑی بڑی اننگزکھیلنے میں ناکام رہا بقیہ چارکھلاڑیوں مجموعی سکورمیں صرف 28رنزکااضافہ کرسکے اورپوری ٹیم214رنزبناکرآؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے302 رنز کا ہدف دیا پرسناجے وردھنے49رنزبناکرنمایاں رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے چارمحمدطلحہ اورسعیداجمل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔احمدشہزاد اورخرم منظور نے دوسری اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا دونوں اوپنربلے بازوں نے 21,21رنزکی اننگز کھیلی یونس خان اوراظہرعلی نے مجموعی سکورکوتیزی سے ہدف کی جانب بڑھایا سکورجب 97پرپہنچاتویونس خان 29رنزبناکرہمت ہارگئے کپتا ن نے اسد شفیق کی جگہ سرفرا ز کوبیٹنگ کیلئے بھیجا جو کپتان کے اعتماد پرپورااترنے میں کامیاب رہے اوربرق رفتاراننگ کھیل کر جیت کی راہ ہموار کی اس کے بعداظہرعلی اورکپتان مصبا ح الحق نے سری لنکن باؤلرز کی خوب دھلائی کرکے ناممکن کو ممکن بناکردکھایا ایک طرف اظہرعلی نے سنچری بنائی تودوسری طرف مصباح الحق نے جارحانہ بیٹنگ کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے دونوں کے درمیان 89رنزکی شراکت نے جیت میں اہم کردارادا کیا ہدف سے7رنزدور اظہر علی103رنزبناکرآؤٹ ہوگئے جبکہ مصباح الحق68رنزبناکرناقابل شکست رہے سری لنکا کی جانب سے لکمل نے تین،ایرنگااورمیتھیوزنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں کے درمیان تین ٹیسٹ میچو ں کی سیریزایک ایک سے برابر رہی، دوبئی ٹیسٹ بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیاتھا ابوظہبی میں سری لنکا نے8وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ شارجہ میں پاکستان نے سری لنکاکوپانچ وکٹوں سے شکست دی۔