شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس افسر سمیت مزید 6 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے گئے،رینجرزنے کورنگی کے علاقے سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دوانتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکرلیا، شہر میں امن کیلئے آپریشن جاری ہے اور جاری رہیگا،کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائیگا،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات ۔ اپ ڈیٹ
پیر 20 جنوری 2014 20:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ،پیرکو فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس افسر سمیت مزید 6 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے گئے۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہاہے کہ شہر میں آپریشن جاری رہے گا، کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا،رینجرزنے کورنگی کے علاقے سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود ملیر میں واقع ولایت شاہ مزار کے قریب ملیر ندی سے تین افراد کی تشدزدہ لاشیں ملی ہیں،جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور بعد ازاں گولیاں مار کر قتل کرکے لاشیں ملیر ندی میں پھینک دی گئیں۔(جاری ہے)
پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال مقتولین کی شناخت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔زمان ٹاوٴن تھانے کی حدود کورنگی نمبر1 چکراگوٹھ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈیوٹی پر جانے والے اے ایس آئی سیدکامران علی رضوی کوقتل کردیا ہے ۔ مقتول میٹھادر تھانے میں تعینات اور 7بچوں کو باپ تھا۔مقتول 4بہنوں کا اکلوتا بھائی ،کورنگی ساڑھے5نمبر کا رہائشی تھا ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔اورنگی ٹاوٴن تھانے کی حدود ایم پی آر قصبہ کالونی الشفاء اسپتال کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 28سالہ نور خان ولد پیر جان ہلاک ہوگیا ۔مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا ۔فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول نجی کمپنی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ بتایا جاتا ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیئے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔ نارتھ کراچی انڈا موڑ سیکٹر7-Bکے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،جن کی شناخت 25سالہ فاروق ولدعبدالوحیداور35سالہ کاشف ولد محمدبخش کے نام ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ انہوں نے ہوٹل پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امدادکے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب رینجرز نے کورنگی میں چھاپہ مار کر دو مطلوب ملزمان فہیم الیاس عرف ڈپٹی اور یاسر کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ادھرحساس اداروں نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر اور منشیات فروش فضل الرحمن عرف پولکا کو گرفتار کرلیا ۔دوسری جانب گلبہار کے علاقے سے سیاسی جماعت کے کارکن عمرراجہ کو حراست میں لیا گیا ہے ۔تاہم سیکورٹی ادارے اس کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔علاوہ ازیں گارڈن ہیڈ کواٹر میں پولیس دربار سے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا کہ شہر میں امن کے لئے آپریشن جاری ہے اور جاری رہے گا،کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سو بلٹ پروف موبائل کی منظوری دی ہے،20 موبائلیں آئندہ ہفتے جبکہ آئندہ ماہ تک 15 ہزار بلٹ پروف جیکٹس پولیس کی مل جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شہید ہونے والے70 پولیس افسران اور اہلکاروں کے ورثا کو ملازمتوں کے آرڈر دے دیے جائیں گے، شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.