وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے ترنول کے علاقے سے دھماکا خیز مواد برآمد کرکے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ، نامعلوم مقام پر منتقل ، تفتیش شروع کر دی گئی

پیر 20 جنوری 2014 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے ترنول کے علاقے سے دھماکا خیز مواد برآمد کرکے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے اتوار کی رات خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ ترنول کے علاقے میں آپریشن کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران 130 کلوگرام انتہائی خطرناک بارود، 1100 میٹر پرائما وائر، یوریا کھاد اور دیگر سامان برآمد کیا اور 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، پولیس نے گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔