پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں ، سعودی نائب وزیر دفاع پرنس سلمان بن عبد العزیز ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتا ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 20 جنوری 2014 20:38

پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں ، سعودی نائب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سعودی نائب وزیر دفاع پرنس سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔پیر کو سعودی نائب وزیر دفاع پرنس سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک سعودی دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتا ہے، اسلامی دنیا میں سعودی عرب کا انتہائی بااثر مقام ہے۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔