درگئی میں بجلی لوڈشیڈنگ کادورانیہ18گھنٹے سے تجاوزکرگیا،کاروبارزندگی معطل

پیر 20 جنوری 2014 20:35

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) درگئی میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا دروانیہ 18گھنٹے سے متجاوز۔ صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا۔ کاروباری مراکز میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق: تحصیل درگئی کے تمام دیہی و شہری علاقوں میں ایک اندازے کے مطابق بھاری اور طالمانہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے 18گھنٹے تک پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے سبب تحصیل بھر کے تمام دیہی و شہری علاقوں میں صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر ناروا بھاری لوڈ شیڈنگ کے سبب تمام کاروباری مراکز میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اور زیادہ تر علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ رات بھر بجلی کی بند ش میں تبدیل ہوجانے سے تحصیل بھر میں چوری اور ڈاکووں کا راج ہوگیا ہے اور رات کی تاریکی کا امن و آمان کی صورتحال پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران خود بجلی کے ٹرانسفارمرز کی چوری کی بھی کئی واردات رونماء ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکہ زنی ، چوری اور لوٹنے کے واردات بھی بڑھ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :