چارسدہ میں شدید لوڈشیڈنگ، دورانیہ 20گھنٹوں سے تجاوز کر گیا،کاروبارزندگی معطل
پیر 20 جنوری 2014 20:35
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) لوڈ شیڈنگ کا بھوت ایک بار پھر بوتل سے نکل آیا ،ضلع بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے تجاوز کر گیا جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ کاروبارٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے جس نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے بجلی نا ہونے کی وجہ سے دفاتر میں کام متاثر ہو گیا ہے، طلباء و طالبات کو مطالعے میں دشواری کا سامنا ہے ، مساجد میں پانی کی قلت کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری حضرات ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں بجلی کی ضرورت کم ہونے کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ، لوڈ شیڈنگ نے ہمارے بچوں سے دو وقت کی روٹی کھانے کا حق بھی چھین لیا ہے ، دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چوری چکاری کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ چارسدہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.