عوام سے پیسے لے لئے جاتے ہیں مگر بجلی فراہم نہیں کی جا تی ،بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اووبلنگ ظلم ہے‘ لاہو رہائیکورٹ
پیر 20 جنوری 2014 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ عوام سے پیسے لے لئے جاتے ہیں مگر بجلی فراہم نہیں کی جا تی ،بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووبلنگ ایک ظلم ہے ۔
(جاری ہے)
سوموار کے روز کیس کی سماعت کے دوران جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی عدالت کے رو برو پیش ہوئے اورکہا کہ بجلی چوری ایک مسئلہ ہے تاہم اس کی روک تھام کے لئے سمارٹ میٹر لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سے 650میگا واٹ بجلی واپس لینے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ تقسیم کار کمپنیاں پیسے لیتی ہیں مگر بجلی فراہم نہیں کر رہیں۔ بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووربلنگ ایک ظلم ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت7 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی سے چوری اور اوو بلنگ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.