کور کمانڈر پشاورکی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

پیر 20 جنوری 2014 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء)کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے پیر کے روزگورنر ہاوٴس پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گزشتہ روز بنوں میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر بم حملے کے تناظر میں صورتحال خصوصی طور پر زیر بحث آئے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہر ی ہمدردی کا اظہار کیا۔