امریکہ سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات برابری کی بنیاد پر قائم رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار،ڈرون حملوں سے مذاکرات متاثر ہوتے ہیں ، طالبان کی طرف سے حکومت کو مذاکرات کی دعوت کو سنجیدگی سے دیکھا جائیگا ،ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پاکستان کے قانون کا ہی سامنا کرنا پڑے گا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے نتائج اچھے آئیں گے ،رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 جنوری 2014 20:09

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت اور افغانستان سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات برابری کی بنیاد پر ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظررکھ کر قائم رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، ڈرون حملوں سے مذاکرات متاثر ہوتے ہیں ، طالبان کی طرف سے حکومت کو مذاکرات کی دعوت کو سنجیدگی سے دیکھا جائیگا ، ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پاکستان کے قانون کا ہی سامنا کرنا پڑے گا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے نتائج اچھے آئیں گے وہ پیر کو کالاشاہ کاکومیں یوسی نمبر14میں امیدواربرائے چیئرمین چوہدری ارشدعلی ورک اور مریدکے میں مسلم لیگ سٹی مریدکے کے جنرل سیکرٹری رانا ریاض احمد خاں، پیر آف الہٰ پور سیداں سید مجاہد رضا کاظمی ، مرکزی انجمن تاجران پیراں منڈی کے صدر ملک محمد شبیر ، مقبول احمد لاہوری اور اپنے بڑے بھائی رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اسلام اور پاکستان مخالف قوتیں دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم ہیں جو ممالک ان میں ملوث ہیں انکے ساتھ احتجاج کیا ہے انہوں نے کہا کراچی میں میڈیا ، بلوچستان میں زائرین کے قافلوں ، خیبر پختونخواہ میں میں سکیورٹی اداروں اور مذہبی اداروں پر حملے وہ قوتیں کرا رہی ہیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتے ایسی قوتوں کیخلاف حکومت عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ عمران خاں قوم سے مزید جھوٹ نہ بولیں کیونکہ انکے پہلے ہی بہت سے جھوٹ سامنے آچکے ہیں اگر سنجیدہ ہیں تو خیبر پختونخواہ کے حالات ٹھیک کرنے میں سنجیدگی دیکھائیں آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کرنے کی بجائے طالبان سے مذاکرات میں حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے اسے کیا معلوم سیاست کسے کہتے ہیں ؟مسلم لیگ ن اس کی پیدائش سے پہلے کی دہشت گردی کے ساتھ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں بواز شریف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے بجلی گیس کا بحران ختم اور دہشت گردی کا بہت جلد خاتمہ ہو گا ۔