کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلر سلیم قریشی عرف سلیم فخرو کی 90 دن کی نظر بندی کی درخواست منظور کرلی

پیر 20 جنوری 2014 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلر سلیم قریشی عرف سلیم فخرو کی 90 دن کی نظر بندی کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

رینجر نے ملزم سلیم قریشی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو بلدیہ کے علاقے گرفتار کیا گیا ہے اور یہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور بھتہ خوری سمت دیگر جرائم میں ملوث ہے لہذا تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ملزم کی 90 دن کی نظر بندی کی درخواست منظور کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام گرفتار ملزم نبیل اور حنا صدیقی پر فرد جرم عائد کردی ہے ملزمان پر بریگیڈ کے علاقے میں 7 اگست 2013 سے 2 اکتوبر 2013 تک 15لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے جس پر عدالت نے 6 فروری تک گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :