ایس ایس پی ملیر راو انوار کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

پیر 20 جنوری 2014 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) ایس ایس پی ملیر راو انوار کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی سپریم کورٹ میں محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ راوٴ انوار کو سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کیا گیا تھا اور ان کی جگہ عمران شوکت جو کہ گریڈ 19 کے افسر ہیں کو تعینات کیا گیا تھا لیکن گریڈ 19 کی پوسٹ پر گرید 18 کے افسر راوٴانوار کو تعینات کیا گیا جبکہ آئی جی سندھ کے پاس گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے اہلکاروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار ہے لیکن انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے راوٴ انوار کا تقرر کیا ان کے اس نوٹیفیکشن کو فوری کالعدم قرار دیا جائے اور آئی جی سندھ جو کہ ریٹائر ڈ ہونے والے ہیں ان کی کسی اور ادارے میں تقرری کو بھی روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :