کراچی، لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کو گواہان کے پیش نہ ہونے اور عدم ثبوت پر بری کردیا گیا

پیر 20 جنوری 2014 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کو گواہان کے پیش نہ ہونے اور عدم ثبوت پر بری کردیا ہے اے ڈی جے ساوٴتھ سہیل جبار نے ملزم عبدالباسط عرف موت ،نواز عرف پپو اور زاہد کی بریت کے احکامات جاری کیے تینوں پر الزام تھا کہ انہوں نے 17 اپریل 2012 میں چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی جلاوٴ گھیراو اور فائرنگ کی تاہم اس مقدمہ میں نہ تو گواہان پیش ہوئے اور نہ ہی ثبوت پیش کیے جاسکے جس کے بعد عدالت نے ان تینوں ملزمان کو بری کردیا واضح رہے کہ ملزمان دیگر مقدمات میں بھی گرفتار ہیں جبکہ اس کیس میں عزیر بلوچ،ظفر بلوچ (مرحوم)تاج الدین سمیت26 دیگر ملزما ن مفرور ہیں

متعلقہ عنوان :