کالعدم طالبان کے ہاتھ عوام، فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں،ان کیساتھ مذاکرات کی منطق ..
تازہ ترین : 1

کالعدم طالبان کے ہاتھ عوام، فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں،ان کیساتھ مذاکرات کی منطق سمجھ نہیں آتی،بلاول بھٹو زرداری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آراے بازار راولپنڈی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم طالبان کے ہاتھ عوام اور فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں ان سے مذاکرات کی منطق سمجھ نہیں آتی ہے۔ پیرکو بلاول ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے آراے بازارراولپنڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،دھماکے میں 6سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد شہیدہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں اورسیاستدانوں سمیت ہرطبقے اورادارے سے تعلق رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکمران نہ صرف خاموش ہیں بلکہ معذرت خواہانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ دہشت گردوں کی وجہ سے اسلام اور پاکستان بدنام ہورہا ہے۔۔ قوم کوان کیخلاف آواز اٹھانا ہوگی۔

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 19:49:51

اپنی رائے کا اظہار کریں